ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا انتخابات کے بعد مہادائی مسئلہ کی یکسوئی

گوا انتخابات کے بعد مہادائی مسئلہ کی یکسوئی

Wed, 05 Oct 2016 11:23:33    S.O. News Service

بنگلورو،4؍اکتوبر(ایس اونیوز) سینئر کانگریس رہنما ، کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ گوا اسمبلی انتخابات کے بعد مہادائی آبی تنازعہ کو سلجھالیا جائے گا ۔ آج دھارواڑ پہنچنے سے قبل ہبلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس ریاست کی ہمہ جہت ترقی کی پابند ہے۔ اس نے کبھی مہادائی مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر جس طرح مہادائی مسئلے پر غیر ضروری سیاست کررہے ہیں حکومت کرناٹک ایسی سیاست کرنے کی قائل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہادائی مسئلے پر بھی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کل خصوصی اجلاس طلب کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عنقریب مہادائی مسئلے پر بھی حکومت ٹھوس قدم اٹھائیگی۔انہوں نے کہاکہ کاویری معاملے میں ریاستی حکومت نے جس حساس طریقے سے کام کیا ہے وہ قابل مبارکباد ہے۔ ہندوستانی فوج کی طرف سے ہند پاک سرحد پر کئے گئے سرجیکل آپریشن کے متعلق مسٹر کھرگے نے کہا کہ اس کے باوجود ایسا نہیں لگتا کہ پاکستان نے کچھ سبق سیکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے دہشت گرد انہ کارروائیوں کے خلاف مہم ایک اچھا قدم ہے، مرکز کے اس اقدام کی کانگریس بھرپور تائید کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سرحدوں کے معاملے میں کانگریس نے ہمیشہ سے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر حکومتوں کا ساتھ دیا ہے۔


Share: